پاکستان

'قرآن کی بےحرمتی' پر عیسائی جوڑا قتل

مشتعل ہجوم نے مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ایک عیسائی جوڑے کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو جلا دیا۔

لاہور: مشتعل ہجوم نے قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی پر ایک عیسائی جوڑے کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو جلا دیا۔

یہ واقعہ لاہور سے ساٹھ کلومیٹر دور شہر کوٹ رادھا کشن میں ایک اینٹھوں کے بھٹہ پر پیش آیا۔

مقامی پولیس سٹیشن کے افسر بن یامین نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہجوم نے اینٹھوں کے بھٹہ پر کام کرنے والے عیسائی میاں بیوی پر قرآن پاک کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے حملہ کر دیا اور بعد میں ان کی لاشیں جلا دیں۔

بن یامین کے مطابق گزشتہ روز علاقے میں قرآن پاک کی توہین کا ایک واقعہ پیش آیا تھا اور آج ہجوم نے جوڑے کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت شمع اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

پاکستان میں اینٹھوں کے بھٹہ پر کام کرنے والے مزدور عموماً سخت رویہ کا شکار رہتے ہیں۔

بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ پاکستان کی تحقیق کے مطابق ملک میں اندازہ 45 لاکھ مزدور موجود ہیں۔

ایک سرکاری افسر نے اے ایف پی کو اپنے میڈیا آفس سے بتایا کہ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کی تیز رفتار تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ صوبہ میں عیسائی آبادیوں کی سیکورٹی بڑھا دے۔