ورلڈ چلڈرن پرائزبھی ملالہ یوسف زئی نے جیت لیا
اسٹاک ہوم: پاکستان کے علاقے سوات کی ’گل مکئی‘ ملالہ یوسفزئی کو ورلڈ چلڈرن پرائز بھی دے دیا گیا ہے۔
کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ 17 سالہ ملالہ یوسف زئی نے ورلڈ چلڈرن پرائز ووٹنگ کے ذریعے جیتا ہے، جس میں لاکھوں افراد نے حصہ لیا۔
مزید پڑھیں : ملالہ یوسف زئی نے امن کا نوبیل انعام جیت لیا
ورلڈ چلڈرن پرائز ملالہ یوسف زئی 29اکتوبر کو اسٹاک ہوم میں یہ ایوارڈ وصول کریں گی۔
یاد رہے کہ ملالہ یوسف زئی پر 2012 میں سوات میں اسکول سے واپسی پر حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئی تھیں اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی۔
عالمی چلڈرن پرائز دینے والی بین الاقوامی تنظیم نے اعلامیے میں کہا ہے کہ لاکھوں بچوں نے اس ایوارڈ کے لیے ووٹنگ میں حصہ لیا ہے جس میں ملالہ کو منتخب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : ملالہ کی ڈائری
ورلڈ چلڈرن پرائز کا اجراء 2000 میں کیا گیا تھا۔
نیلسن مینڈیلا، گارشیا مشل، اینی فرینک اور اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹی جنرل کوفی عنان بھی ورلڈ چلڈرن پرائز حاصل کر چکے ہیں۔
تصاویر : سوات: ملالہ یوسف زئی حملے میں زخمی
رواں برس یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے کے لیے 1لاکھ ڈالر (ایک کروڑ روپے سے زائد) کا انعام رکھا گیا تھا جو کہ ایوارڈ جیتنے والا بچوں کے حقوق کے لیے خرچ کر سکے گا۔