پاکستان

'عمران خان مشرف کے ہاتھوں بکے ہوئے تھے'

سابق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ امران خان کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان اپنے آپ کو عزت دار سمجھتے ہیں حالانکہ وہ مشرف کے ہاتھوں بکے تھے۔

سینیئر وکیل اکرم شیخ کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف مقدمے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ عمران خان نے افتخار محمد چوہدری پر انتخابات 2013 میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا، جس پر سابق چیف جسٹس نے پی ٹی آئی سربراہ کو دو کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔


مزید پڑھیں:عمران ،افتخار چوہدری کے خلاف اپنے الزامات پر قائم


سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ملکی نظام کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں اور ملک میں تمام ادارے مستحکم ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق افتخار محمد چوہدری جس سرکاری گاڑی میں اکرم شیخ کی رہائشگاہ پہنچے اس کی دونوں نمبر پلیٹس غائب تھیں۔

جب صحافیوں نے اس حوالے سے ان سے سوال کیا تو سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نمبر پلیٹ کے بارے میں انہیں نہیں پتہ، اس بارے میں سیکیورٹی والے ہی بتا سکتے ہیں۔