کھیل

دھونی، کرسٹیانو رونالڈو اور میسی پر سبقت لے گئے

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی برانڈ پلیئر میں دنیا کے پانچویں مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی فٹبال اسٹاز کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی پر سبقت لے گئے جہاں برانڈ پلیئر میں وہ دنیا کے پانچویں مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

فوربس کی جانب سے جاری فہرست میں دھونی مہنگے ترین برینڈ ایتھلیٹ کی فہرست میں پانچویں درجے پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے جہاں اس فہرست میں پہلا درجہ امریکی باسکٹ بال کھلاڑی می بورن جیمز نے حاصل کیا۔

دھونی کی برانڈ ویلیو 2014 میں 20 ملین ڈالر رہی جو پچھلے سال 21 ملین ڈالر تھی۔

فوربس کے مطابق دھونی نے 2013 کے اواخر میں اسپارتن اسپورٹس اور امیتی یونیورسٹی کے ساتھ بیٹ کی اسپانسرشپ معاہدہ کیا تھا جس سے انہیں سالانہ چار ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔

فہرست میں دنیا کے 10 مہنگے ترین ایتھلیٹ برانڈ کے حامل کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں 2014 میں 37 ملین ڈالرز کے ساتھ جیمز سرفہرست ہیں۔

این بی اے کے مشہور کھلاڑی نے یہ آمدن نائیکی، میک ڈونلڈز، کوکا کولا اور اپر ڈیک جیسی بڑی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کر کے حاصل کی۔

یہ فوربس کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں 2007 کے بعد پہلا موقع ہے کہ گالف کے مشہور کھلاڑی ٹائیگر وُڈ پلے درجے پر موجود نہیں ہیں اور تنزلی کے عبد دوسرے درجے آ گئے ہیں۔

وُڈ کی برانڈ ویلیو 36 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

اس فہرست میں تیسرے درجے پر ٹینس کے شہرہ آفاق کھلاڑی راجر فیڈرر ہیں جن کی برانڈ ویلیو 32 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

مشہور و معروف امریکی گالف پلیئر فل مکلسن اس فہرست میں چوتھے درجے پر ہیں جن کی ویلیو 29 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

اس کے عالوہ چھٹے نمبر پر دنای کے تیز ترین انسان اور عالمی ریکارڈ یوسین بولت موجود ہیں جبکہ ساتواں درجہ فٹبال استار کرسٹیانو رونالڈو کے پاس ہے۔

امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کوبے برائنٹ آٹھویں، اسٹار فٹبالر لیونل میسی نویں اور ٹینس اسٹار رافیل نڈال دسویں درجے پر براجمان ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ رافیل نڈال اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

دنیا کے مہنگے ترین اسپورٹس برانڈ میں نائیکی سرفہرست ہے جس کی مالیت 19 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔