’طاہر القادری کے پیچھے نماز عید ادا کرنیوالوں کی نماز نہیں ہوئی‘
صحت مند نمازیوں کا معذور امام کی امامت میں نماز پڑھنا درست نہیں، نا ظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ۔
اسلام آباد: نا ظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ مولاناحنیف جالندھری نے کہا ہے کہ معذور امام کے پیچھے نماز ادا کرنا درست نہیں اس لیے ڈی چوک پر نماز عید ادا کرنے والے نمازیوں کی نماز نہیں ہوئی۔
مولانا حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری صحت مند نہیں، وہ رکوع اور سجدہ نہیں کرسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ صحت مند نمازیوں کا ایسے شخص کی امامت میں نماز پڑھنا درست نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طاہر القادری کے پیچھے نماز پڑھنے والے افراد اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں۔
خیال رہے کہ عید کے روز ڈی چوک پر بڑی تعداد میں مظاہرین نے طاہر القادری کی امامت میں نماز ادا کی تھی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی شامل تھے۔