پاکستان

اسلام آباد میں مسجد سے 9 مبینہ دہشت گرد گرفتار

ذرائع کے مطابق ان دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور انہوں نے سینئیر فوجیوں کے قتل کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

اسلام آباد: دار الحکومت اسلام آباد کی مسجد سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تعلق رکھنے والے نو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 14 مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکٹر جی 10 میں واقع ایک مسجد میں چھاپہ مارا گیا۔

اس ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے نو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے سینئیر فوجی افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد ٹھیلے والوں کے بھیس میں فوجی افسران کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے اور ان کا تعلق سوات اور باجوڑ سے بتایا جا رہا ہے۔