پاکستان

خیبر ایجنسی: خاصہ دار فورس کا اہلکار اور اس کی اہلیہ قتل

مسلح افراد نے باڑہ کے علاقے قمبرآباد میں اس وقت حملہ کیا، جب خاصہ دار فورس کا اہلکار اپنے گھر سے باہر نکل رہا تھا۔

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے میں خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم مسلح افراد نے خاصہ دار فورس کے ایک اہلکار کو اس کی اہلیہ کے ساتھ قتل کردیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ باڑہ کے علاقے شالوبار قمبرآباد میں قبائلی پولیس کا یہ اہلکار اپنے گھر سے باہر نکل رہا تھا کہ وہیں اس کو نشانہ بنایا گیا۔

اب تک اس حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں، لیکن ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ دہشت گردوں کی کارروائی تھی۔

لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔