مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ
دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد دھرنوں، مذاکرات، خیبر پختونخوا اور فاٹا میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی۔
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے دھرنوں کی صورتحال اور دونوں جماعتوں اور حکومت کے مابین ہونے والے مذاکرات پر تبادلۂ خیال کیا۔
ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بھی معاملات زیر غور آئے۔