پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان: پی کے 68 سے تحریک انصاف کامیاب

غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احتشام جاوید کامیاب ہوگئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کی نشست پی کے اڑسٹھ پر ضمنی انتخاب کے بعد غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احتشام جاوید کامیاب ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق حلقے کی ایک سو آٹھ پولنگ اسٹیشن پر ہونے ولی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدواراحتشام جاوید سینتیس ہزار ایک سو بائیس ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار سید مرید کاظم نے اکتیس ہزار نو سو پچانوے ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

مرید کاظم کو مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، جے یو آئی ایف اور اے این پی کی حمایت حاصل ہے۔ دن بھر پولنگ کا عمل کسی ناخوشگوار واقعے کے بغیر جاری رہا۔

یاد رہے کہ الیکشن ٹربیونل کی جانب سے آزاد امیدوار سابق ایم پی اے جاوید اکبر خان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دینے کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی ۔