عالمی ثقافتی ورثے میں پاکستان کے 6 شاہکار
پاکستان کے تاریخی اور شمالی علاقہ جات کے دل کو چھو لینے والے مقامات اس سرزمین کو منفرد بناتے ہیں۔
عالمی ثقافتی ورثے میں پاکستان کے 6 شاہکار
سعدیہ امین اور فیصل ظفر
پاکستان دنیا کا ایسا منفرد ملک ہے جہاں پہاڑ بھی ہیں، صحرا بھی اور سمندر بھی، کہیں برف زاروں سے ڈھکے میدان ہیں تو کہیں دور دور تک پانی کے آثار بھی نظر نہیں آتے، یہاں کے تاریخی مقامات، شمالی علاقہ جات کے دل کو چھو لینے والے مقامات اور بہت کچھ اس سرزمین کو منفرد بناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافت (یونیسکو) چھ مقامات کو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کر چکا ہے۔
یہ سب مقامات پاکستان کی رنگا رنگ تہذیبی ثقافت کی عکاسی بھی کرتے ہیں اور وہاں جانا اکثر افراد کے لیے زندگی کا سب سے بہترین تجربہ بھی ثابت ہو سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے لوگوں کو وہاں کا تصویری سفر کرانے کی کوشش کی ہے تاکہ اپنے ملک کے بارے میں مایوس کن خبروں سے پریشان افراد کچھ راحت محسوس کرسکیں۔