دنیا

سری لنکا میں پاکستانی پناہ گزینوں کو واپسی کی اجازت

سری لنکن حکومت نے پاکستانی پناہ گزینوں کو ملک کی سلامتی اور صحت عامہ کیلئے سنگین مسئلہ قرار دیا تھا۔

کولمبو: سری لنکا کی ایک عدالت نے مقامی حکام کو تمام پاکستانی پناہ گزینوں کو وطن واپس بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔

سری لنکن حکومت نے پاکستانی پناہ گزینوں کو اپنے ملک کی سلامتی اور صحت عامہ کے لیے سنگین مسئلہ قرار دیا تھا۔

ان تمام افراد کی ملک بدری کے احکامات پر عمل درآمد کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا تاہم نائب سالسیٹر جنرل جنک ڈی سلوا نے عدالت موقف اختیار کیا کہ پاکستانیوں کے جرائم میں ملوث ہونے اور ملک میں ملیریا لانے کے شوائد ہیں۔

ایک پاکستانی خاتون کی شکایت پر عدالت نے پندرہ اگست کو پناہ گزیوں کی وطن واپسی کا عارضی پابندی عائد کردی تھی۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کا کہنا ہے پہلی اگست سے 88 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا ہے جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ایجنسی نے جلا وطنی کو ختم کرنے کا کہا ہے اور ملک بدری کے منتظر 75 حراست میں لئے گئے لوگوں تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔