مفاہمتی عمل پارلیمنٹ کے ذریعے ہونا چاہیے، خورشید شاہ
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کوجمہوریت اورآئین سے پیارنہیں، عوام ہر کسی کا کردار دیکھ لیں۔
کراچی: قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مفاہمتی عمل پارلیمنٹ کے ذریعے ہونا چاہیے،عوام ہر کسی کا کردار دیکھ لیں، دھرنے والوں کوجمہوریت اورآئین سے پیارنہیں۔
کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائدںوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی خاطر آخری دم تک لڑیں گے اور جمہوریت کو بچائیں گے، جمہوری حکومتیں ہمارے ساتھ کھڑی ہیں۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا خطاب لفظ بہ لفظ طلب کیا ہے، ملک میں عوام کی منتخب کردہ پارلیمنٹ موجود ہے، فیصلے اسی کو کرنے چاہیے۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، ہمیں جمہوریت اورآئین کو ہر حال میں بچانا ہے، جمہوریت کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔