پاکستان

ژوب: کانگو وائرس سے تین افراد ہلاک

ضلعی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متعدد دیگر افراد بھی اسی وائرس سے متاثر اور زیر علاج ہیں۔

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ژوب میں کانگو وائرس کے باعث گزشتہ ہفتے تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد ضلع ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس ڈاکٹر شاہ محمد نے ڈان کو اتوار کے روز بتایا کہ تینوں افراد کو مختلف ضلعوں سے ہسپتال لایا گیا تھا۔

دیگر ذرائع نے وائرس سے ضلع میں ہلاکتوں کی تعداد کو چار بتایا۔

ڈاکٹر شاہ کا کہنا تھا کہ ہلاک شدگان میں 33 سالہ عبداللہ جان، 60 سالہ تاوین خان اور سلطان کھوراتی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں سے دو لائیوسٹاک کا کام کرتے تھے اور کہا جارہا ہے کہ ان میں بکروں کے ذریعے یہ وائرس منتقل ہوا جبکہ تیسرے شخص کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہیں یہ وائرس اس وقت لگا جب وہ گائیں سے دودھ نکال رہے تھے۔

صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے ہلاکتوں کو ٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو ضروری اقدامات لینے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے ہدایت کیا ہے کہ حکام متاثرہ مقامات تک فوری طور پر پہنچیں اور ہسپتال میں صورت حال سے نمٹنے کے لیے دوائیں منگوائی جائیں۔

ایک افسر کا کہنا تھا کہ ہیلتھ اور لائیو اسٹاک محکمے کے افسران متاثرہ مقام بھیج دیا گیا ہے جہاں انہوں نے وائرس کی روک تھام کے لیے اسپرے کرنا شروع کردیا ہے۔