اسلام آباد میں آزادی و انقلاب مارچ
عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کے مستعفی ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کا آزادی اور انقلاب مارچ جمعہ کی شب اسلام آباد پہنچ گیا، جبکہ پی ٹی آئی نے آج سے دھرنے پر بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے آزادی مارچ اور عوامی تحریک انصاف کے انقلاب مارچ کا آغاز چودہ اگست کی دوپہر کو لاہور سے ہوا تھا جو قافلوں کی صورت میں اسلام آباد پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کے مستعفی ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔