تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی
وزیرداخلہ چوہدری نثارنے پولیس اورانتظامیہ کو ہدایت کی ہےکہ اسلام آباد کی تمام سڑکوں سے کنٹینرز اوررکاوٹیں ہٹا دی جائیں۔
اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی ہے تاہم یہ اجازت ڈی چوک کے بجائے سرینا ہوٹل کے قریب کے لیے دی گئی ہے۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد کی تمام سڑکوں سے کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹا دی جائیں۔
وزیرداخلہ نے یہ ہدایات اسلام آباد کے مخلتف علاقوں کو کا دورہ کرنے کے بعد جاری کیں جس میں اسلام آباد کے پولیس چیف، چیف کشمنر اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
چوہدری نثار نے پولیس کو پی ٹی آئی کی ریلی کے لئے ہر ممکن سیکیورٹی انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔