پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان: سرچ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد گرفتار

پولیس نے ان مشتبہ افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا ہے۔

پشاور: پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لونی میں آج بدھ کی صبح پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیے جانے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے اس حوالے سے زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ نوکی ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی کا علاقہ ہے۔