برطانیہ: بم کی اطلاع پر جہاز کو اتار لیا گیا
لندن: برطانوی فضائیہ کے طیاروں نے بم کی اطلاع پر ایک مسافر جہاز کو باحفاظت اترنے پر مجبور کر دیا۔
رپورٹس کےمطابق مسافر طیارے کو بم کی اطلاع پر مانچسٹر ائر پورٹ پر اتارا۔
مانچسٹر پولیس کے مطابق فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی بم کی اطلاع حقیقت پر مبنی ہے یا صرف ایک افواہ ہے، برطانوی جنگی طیاروں نے مسافر طیارے کو ائر پورٹ پر لینڈ کروایا۔
برطانوی پولیس کے مطابق مسافر طیارے کے پائلٹ نے مشتبہ ڈیوائس کی اطلاع دی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ہر طرح کی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔
مسافر جہاز کو اتارے جانے کے بعد رن وے کو بند کر دیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ باقی ائر پورٹ پر معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری ہیں۔
برطانوی وزارت دفاع کا ایک اعلامیے میں کہنا تھا کہ پائلٹ کی مدد کی درخواست پر فوری طور پر طیارے کو اتارا گیا۔
اعلامیے کے مطابق کو طیارے کو بحفاظت مانچسٹر لے جایا گیا ہے جہاں پر باقی معاملہ سیویلین اتھارٹی دیکھے گی۔
رپورٹس کے مطابق طیارے سے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جس نے بم کی افواہ پھیلائی تھی۔
واضح رہے کہ قطر ائر ویز کا طیارہ ائر بسA330-300 جس کی فلائیٹ نمبر QR23 تھی دوحا سے مانچسٹر جا رہا تھا اس میں 269 مسافر اور 13 عملے کے افراد سوار تھے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں طیاروں کے حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ ملائیشیا کا ایک طیارہ مبینہ طور ہر یوکرائن میں باغیوں نے مار گرایا تھا جس میں 297مسافر اور عملے کے افراد ہلاک ہو گئے تھے۔