پنجاب میں کان کنوں کی زندگی پر ایک نظر
نجی ٹھیکیداروں کیلئے کام کرنے والی چار کان کنوں کی ٹیم روزانہ ایک ٹن کوئلہ نکال لیتی ہے۔
پنجاب میں کان کنوں کی زندگی پر ایک نظر
پنجاب کے ضلع چکوال کی یونین کونسل چو آسیدن شاہ میں واقع کوئلہ کی کانوں میں مزدور کوئلہ کو توڑنے اور چھوٹے ٹکڑے کرنے کے بعد گدھوں پر لاد کر باہر لاتے ہیں۔
نجی ٹھیکیداروں کے لیے کام کرنے والی چار کان کنوں کی ٹیم روزانہ ایک ٹن کوئلہ نکال لیتی ہے اور اس کے عوض انہیں تقریباً ایک ہزار روپے ملتے ہیں جو وہ آپس میں بانٹ لیے جاتے ہیں۔
یہاں مزدوری کرنے والے زیادہ تر کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔