اسلام آباد کو تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو آئین کے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت یکم اگست سے تین ماہ کے لیے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں آئین کے آرٹیکل 245 کی ریکوزیشن کردی گئی ہے، اس آرٹیکل کے تحت اسلام آباد فوج کے حوالے کردیا جائیگا،
انہوں نے کہا کہ یکم اگست سے تین ماہ کے لیے فوج کو اختیارات دیے گئے ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لانگ مارچ سے متعلق ڈی سی اسلام آباد کو کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، درخواست موصول ہونے کے بعد اس پر فیصلہ کیا جائیگا۔
|
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوگا۔
۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہو گا۔۔