بولی وڈ حسیناؤں کے جلوے
ماڈلز کی منفرد جیم اسٹونز اور روبی سے تیار کردہ جیولری کے ساتھ ریمپ پر واک نے لوگوں کی خوب داد وصول کی۔
عید کے قریب آتے ہی جہاں ہر طرف گہما گہمی دکھائی دیتی ہے وہیں ہندوستان میں بھی نت نئے ملبوسات اور جیولری کے ساتھ فیشن ویک زور و شور سے جاری ہے، ماڈلز کی منفرد جیم اسٹونز اور روبی سے تیار کردہ جیولری کے ساتھ ریمپ پر واک نے لوگوں کی خوب داد وصول کی۔
ماڈلز نے ہندوستانی اور مغربی دونوں طرز کے ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے جبکہ بولی وڈ اداکاروں کی شرکت نے شو کو چار چاند لگا دیے۔ ایک طرف روایتی بھاری بھر کم ساڑھی ہے تو دوسری جانب دلکش نیکلس پہنی سفید فراک میں ماڈل، ہر سو رنگ برنگے ملبوسات اور جیولری کو لوگوں نے خوب پسند کیا۔