ہنگو: سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا، چار افراد ہلاک
واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں ایک سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے ایک مسافر بس کو نشنانہ بنایا گیا، جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس ایس ایچ او فرید خان نے اس واقعہ میں چار افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔
پولیس کا کہنا ہے ہنگو کے علاقے کاہی دوڑہ بانڈی میں سڑک کنارے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹا، دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔
بم ڈسپوزل یونٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تقریباً دس کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔
واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔