لائف اسٹائل

انڈوں کا استعمال بنائے صحت مند اور اسمارٹ

انڈے دیکھنے میں خوبصورت ہوتے ہیں مگر ان کا استعمال ہمیں اندر اور باہر دونوں جگہ خوبصورت بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے

نیویارک : انڈے دیکھنے میں خوبصورت ہوتے ہیں مگر ان کا استعمال ہمیں اندر اور باہر دونوں جگہ خوبصورت بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور کولیسٹرول کے خدشات کو بھی اب طبی سائنس نے مسترد کردیا ہے۔

انڈے خوبصورت بچوں کے حصول کیلئے مددگار

انڈے حاملہ خواتین کی خوراک کا لازمی حصہ ہونے چاہئیں، کیونکہ یہ وٹامن بی کے جز کولین سے بھرپور ہوتے ہیں، جس سے بچوں کی دماغی نشوونما کیلئے درکار ضروریات پوری ہوتی ہیں، جبکہ اس سے بچوں میں دماغی امراض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

انڈے شام کو اضافی کھانے کی خواہش کم کرتے ہیں

زیادہ پروٹین والا ناشتہ دن کے دیگر حصوں میں الم غلم کھانے کی خواہش کم کرتے ہیں، انڈوں مین شامل زیادہ پروٹین اس حوالے سے فائدہ مند ہے، جس سے چپس یا مٹھائی کی خواہش کم ہوتی ہے جس سے جسمانی وزن بھی کم ہوتا ہے۔

انڈے آپ کے ردعمل کی صلاحیت بہتر کرتے ہیں

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈوں میں موجود امائنو ایسڈ لوگوں کے اندر فوری ردعمل کی صلاحیت بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کسی مشکل صورتحال جیسے ڈرائیونگ میں فوری فیصلوں کی صلاحیت کسی بھی حادثے سے بچاتی ہے۔

انڈوں سے کینسر کا خطرہ ہوتا ہے کم

انڈوں میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹ کینسر اور امراض قلب کا خطرہ کم کرتا ہے، 2011ءکی طبی تحقیق کے مطابق اگرچہ پکنے کے بعد انڈوں میں اینٹی آکسائیڈنٹ کی شرح نصف رہ جاتی ہے، مگر یہ مقدار بھی ان قاتل امراض کے خلاف مددگار ثابت ہوتی ہے۔

انڈوں سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے

انڈوں میں شامل پروٹین سے بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے، بلڈپریشر کا خطرہ کم ہونے سے امراض قلب کا امکان بھی کم ہوجاتا ہے

بشکریہ: ہفنگٹن پوسٹ