'نون لیگ مشرف سے متعلق کسی ڈیل کا حصہ نہیں تھی'
لاہور: وفاقی وزیر برائے اطلاعات اور نشریات پرویز رشید نے آج اتوار کے روز ایک مرتبہ پھر تردید کی ہے کہ مسلم لیگ نون سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے متعلق کسی بھی ڈیل کا حصہ نہیں تھی۔
اتوار کی صوبہ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا مؤقف بہت ہی واضح ہے اور اب یہ معاملہ حل ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما پرویز مشرف سے متعلق متضاد بیانات دے کر ایک نیا تیازعے کو جنم دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ کسی بھی ایسی چیز کا حصہ نہیں بننے گئی جو آئین و قانون سے متصادم ہو۔
|
پرویز رشید نے کہا کہ آج کے حالات ہم سمجھتے ہیں کہ آزاد میڈیا جمہوریت کے لیے ضروری ہے۔
شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب پر بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاک فوج آپریشن کے دوران ایک اہم کردار ادا کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے شمالی وزیرستان کے لوگوں کو ایک طویل عرصے سے یرغیمال بنا کر رکھا ہوا تھا۔
انہوں نے ا امید کا اظہار کیا کہ تمام آئی ڈی پیز جلد اپنے علاقوں کی جانب چلے جائیں گے۔