کھیل

برازیل کی شکست، کس نے کیا کہا؟

مجھے سات –ایک سے شکست کھانے والے کوچ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، سکولاری

برازیل کے کوچ لوئز فلپے سکولاری

برازیل کے کوچ لوئز فلپے سکولاری نے کہا ہے کہ منگل کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں 1-7 سے عبرت ناک شکست' ان کی زندگی کا سب سے برا دن ہے'۔

سکولاری کا کہنا تھا' مجھے سات –ایک سے شکست کھانے والے کوچ کے طور پر یاد رکھا جائے گا لیکن میں نے جب ٹیم کہ ذمہ داریاں اٹھائیں تو اس سے جڑے رسک سے آگاہ تھا'۔

'برازیل کی عوام اور مداحوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ ہم سے جو ہو سکا ہم نے کیا اور جو ہمیں بہترین لگا اسی پر عمل کی کوشش بھی کی'۔

سکولاری نے شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ' ہمیں اس غلطی پر معاف کر دیں۔ ہمیں فائنل میں نہ پہنچنے کا افسوس ہے اور ہم ہفتہ کو برازیلیا میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ میں ازالہ کریں گے'۔

برازیل کی صدر

صرر ڈیلما روزیف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہر برازیلن کی طرح وہ بھی اس شکست پر بہت زیادہ افسردہ ہیں۔

'میں سب مداحوں اور کھلاڑیوں کے لیے دکھی ہوں لیکن ہم جلد مایوسی سے نکلیں گے'۔

جرمن کوچ یوآخیم لوو

'اٹھارہ منٹوں میں پانچ گول۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ انہیں (برازیل) کو شدید دھچکا پہنچا اور انہیں نہیں معلوم تھا کہ آگے کیا کرنا ہے'۔

لوو نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس وقت برازیل کتنا بڑا صدمہ اور درد محسوس کر رہا ہے کیونکہ 'ہم بھی 2006 میں سیمی فائنل میں اٹلی سے ہارنے کے بعد اسی طرح کی صورتحال سے گزرے تھے'۔

'سن 2006 میں ہماری بھی امیدیں بہت زیادہ تھیں اور آپ اس طرح کے ایک میچ میں میزبان ٹیم پر دباؤ کو محسوس کر سکتے ہیں'۔

لوو کے مطابق، سبھی جرمن کھلاڑیوں نے آج بہت زیادہ توجہ کے ساتھ اپنا کام دکھایا تاہم 'ہمیں آگے بھی ایسا ہی کرنا ہو گا'۔

ارجنٹائن کوچ الیزاندرو سبیلا

'فٹبال کی دو علامی طاقتوں کے درمیان سات – ایک کوئی عام نتیجہ نہیں۔ لیکن فٹبال میں ایسا ہو ممکن ہو سکتا ہے۔ بعض اوقات چیزیں امید کی امید کے برخلاف نکلتی ہیں اور یہی اس کھیل کی خوبصورتی ہے'۔

جرمنی کے سابق مڈ فیلڈر ڈیٹئر حمان

'جرمنی کی طرف سے ماسٹر کلاس ۔ منظم، سخت محنت، عاجزانہ اورغیر مطلبی رویہ۔ مجھے ٹیم پر بہت فخر ہے'۔

مانچسٹر یونائٹڈ اور انگلینڈ کے سابق ڈیفنڈر ریو فرڈی نینڈ

'مجھے تشویش لاحق ہے کہ برازیلن کھلاڑی اس میچ سے ریکور نہیں کر سکیں گے۔ شاید کچھ کھلاڑی اب دوبارہ میدان پر نہ اتر سکیں'۔

برازیل کے سابق مڈ فیلڈر جونینو پاؤلسٹا

'ریکور کرنا بہت مشکل ہو گا۔ میرے خیال میں موجودہ ٹیم کے کچھ کھلاڑی کبھی بھی دوبارہ برازیلن شرٹ نہیں پہن سکیں گے۔ اس مرحلے پر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنانا غلط ہو گا'۔