میرا قد 8 فٹ ہے۔ بہاولپور کے نوجوان کا دعویٰ
بہاولپور کے ضیاء رشید برین ٹیومر کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل، ڈاکٹرز کے مطابق وہ ’’پچوٹری اڈینوما‘‘ میں مبتلا تھے۔
بہاولپور: ضیا رشید، جن کا دعویٰ ہے کہ اٹھارہ برس کی عمر میں ان کا قد 8 فٹ ہوچکا ہے، کل بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں اپنے برین ٹیومر کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل ہوگئے۔
ضیا رشید وہاڑی کے گاؤں 94/ڈبلیو بی کے رہائشی عبدالرشید کے بیٹے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ وہ سب سے کم عمر لڑکے ہیں جن کا قد 8 فٹ ہوچکا ہے۔
بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کے ڈاکٹر محمد ارشاد کہتے ہیں کہ یہ لڑکا ’’پچوٹری اڈینوما‘‘ میں مبتلا تھا اور اس کو چند روز پہلے یہاں داخل کیا گیا تھا۔ نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر محمد یاسین نے یہ آپریشن کیا۔
اس نوجوان لڑکے کا ایک آپریشن لاہور جنرل ہسپتال میں بھی کیا گیا تھا، لیکن اس سے وہ صحتیاب نہیں ہوسکا تھا۔