قلّات: مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما قتل
سحری کے وقت مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما عبدالجبار رند کے گھر گھس کر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کردیا۔
قلات: آج صبح میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مسلم لیگ نون کے ایک ضلعی رہنما کو قتل کردیا۔
ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ میں لیویز کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ قلات کے علاقے شیشہ ڈغار میں نامعلوم مسلح افراد سحری کے وقت گھر میں گھس آئے اور مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میر عبدالجبار عمرانی پر فائر کھول دیا۔
عبدالجبار عمرانی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دوسری جانب سبی کے علاقے لہڑی میں ڈاکووں اور لیویز کے درمیاں فائرنگ کے تبادلے میں تحیصیلدار عبدالقادر رند ہلاک ہوگئے۔
عبدالقادر رند کی لاش سی ایم ایچ سبّی منتقل کردی گئی ہے جبکہ لیویز نے مقابلے کے بعد تین ڈاکووں کو گرفتار کرلیاہے۔