لائف اسٹائل

نو عادتیں جو بنادیں آپ کو پراعتماد

پراعتماد افراد اپنے ذہن کو کنٹرول میں رکھتے ہیں اور وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ میں کرسکتا ہوں اور وہ کرگزرتے ہیں

نیویارک : کامیاب اور ناکام افراد کے درمیان سب سے بڑا فرق خوداعتمادی کا ہوتا ہے، یعنی ایسے افراد جو کسی مقصد کے بارے میں سوچتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ وہ ایسا کرسکتے ہیں، جیسے میراتھن میں حصہ لینا یا کچھ اور۔

ہمارے خیالات ہمارے جذبات کی تخلیق کرتے ہیں، اور وہ اقدامات کی تخلیق کا سبب بنتے ہیں۔ ہمارے اقدامات ہماری زندگی بناتے ہیں، پراعتماد افراد اپنے ذہن کو کنٹرول میں رکھتے ہیں اور وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ میں کرسکتا ہوں اور یہ عزم اکثر ناممکن کام کو بھی ممکن بنا ہی دیتا ہے۔

پراعتماد افرد کی 9 ایسی مشترکہ عادتوں کے بارے میں جانے جنھیں ہم بھی اپنی زندگی کا حصہ بناسکتے ہیں۔


بہت زیادہ پیچیدہ نہیں ہوتے


ہم کچھ چاہتے ہیں؟ زبردست، اسے اپنا بنانے کا منصوبہ بنائیں۔ اپنی آنکھیں انعام پر رکھیں اور دیگر افراد کی آوازوں پر توجہ نہ بھٹکائیں۔


اپنے مقصد پر توجہ مرکوز رکھنا


پراعتماد افراد مستقبل کے بارے میں مثبت سوچ کو ذہن میں رکھتے ہیں۔ وہ اچھی چیزوں کی ہی توقع رکھتے ہیں اور نتیجے میں وہ ایسا کر بھی لیتے ہیں۔


ایسا ظاہر کرنا جیسے آپ کامیابی حاصل کرچکے ہیں


جو لوگ کامیابی پر یقین رکھتے ہیں وہ اپنی زبان اور اقدامات سے اس کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ اعتماد دیگر افراد کو بھی متاثر کرتا ہے۔


سنو سب کی، کرو اپنی


پراعتماد دیگر افراد کی رائے ضرور سنتے ہیں، مگر وہ اپنے راستے یا مققصد سے پیچھے نہیں ہٹتے۔


ضروری چیزوں پر وقت صرف کرنا


پراعتماد افراد یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں وہ اپنا وقت اور توانائی اپنی ترجیحات پر ہی صرف کرتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں لوگ ان کا زیادہ احترام بھی کرتے ہیں۔


عاجزی کا مظاہرہ


پراعتماد افراد اپنی کامیابیوں کا بہت زیادہ ذکر نہیں کرتے۔ اس کے مقابلے میں ایسے افراد کوشش کرتے ہیں کہ ان کی کامیابی خود انکی آواز بنے۔


ناکامی سے گھبراتے نہیں


ناکامی کی فکر ہمیں ہر چیز سے دور کر سکتی ہے، پراعتماد افراد ناکامی کے باوجود اعتماد سے محروم نہیں ہوتے۔


ان عادات کو دوہراتے رہنا


اعتماد پیدا کرنے میں زندگی گزر جاتی ہے، ہم اپنے رویے میں اعتماد کی جتنی مشق کریں گے اتنا ہی یہ کام آسان ہوجائے گا۔

http://www.huffingtonpost.com/susie-moore/habits-confident-peopleb4876364.html