کھیل

ورلڈ ٹیم اسنوکرچیمپئین شپ،فائنل میں پاکستان کو شکست

ہانگ کانگ کی ٹیم نے فائنل میں دفاعی چیمپین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

شرم الشیخ : مصر میں ہونیوالی ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئین شپ کے فائنل میں ہانگ کانگ نے دفاعی چیمپئین پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

مصر کے شہر شرم الشیخ میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئین شپ کے فائنل میں محمد آصف اور محمدسجاد پر مشتمل پاکستان کی ٹیم کا مقابہ لی چن وائی اور فنگ وک وائی پر مشتمل ہانگ کانگ کی ٹیم سے ہوا ۔

کوارٹرفائنل میں بھارت اور سیمی فائنل میں ایران کی مضبوط ٹیموں کو شکست دینی والی پاکستانی ٹیم فائنل میں توقعات پر پورا نہ اترسکی ۔

ہانگ کانگ نے بیسٹ آف نائن فریمز پر مشتمل فائنل تین کے مقابلے میں پانچ فریمز سے جیت کر ایونٹ اپنے نام کرلیا ۔