جنرل محمود کا امریکا کے ساتھ دفاعی تعاؤن پر تبادلہ خیال
اسلام آباد : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشاد محمود نے اتوار کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سول اور فوجی قیادت کے ساتھ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال.
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق جنرل محمود جو ان دنوں امریکا کے سرکاری دورے پر ہیں نے دونوں مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون پر امریکی فوجی اور سویلین قیادت کے ساتھ بات چیت کی ہے ، اور ان کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
جنرل محمود اور مسلح افواج کے حکام نے امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی ، کمانڈر امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل لیوڈ آسٹن ، چیف آف نیول آپریشز ایڈمرل جوناتھن گرینرٹ ،چیف آف اسٹاف جنرل رے اوڈیرنو، اسپیشل آپریشنزکمانڈر ایڈمرل ولیم میک ریون سے ملاقات کی۔
دورے کے دوران جنرل محمود نے امریکی انتثظامیہ کے مختلف حکام سے بھی ملاقات کی جس میں سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سینیٹر باب مینڈیز خصوصی نمائندے برائے افغانستان اور پاکستان جیمز ایف۔ ڈوبینز، اور سیکریٹری برائے ہتھیاروں کے کنٹرول اور بین الاقوامی سلامتی روز ای گوٹیملر شامل ہیں۔
بات چیت کے دوران جنرل محمود نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کا تذکرہ کیا۔
ملاقات میں 2014 میں افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بعد خطے کی صورتحال بھی زیر غور رہی۔