پاکستان

لیہ: نوجوان لڑکی کو مار کر درخت سے لٹکا دیا

بیس سالہ لڑکی کو گزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا جس کی لاش آج صبح درخت سے لٹکی پائی گئی۔

لاہور: صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں گزشتہ روز اغوا ہونے والی بیس سالہ نوجوان لڑکی کی لاش آج جمعہ کی صبح درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔

انسانی حقوق کی ایک کارکن فرزانہ باری نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے اس واقعہ کو ایک وحشیانہ کارروائی قرار دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ احتساب نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد آسانی کے ساتھ فرار ہوجاتے ہیں اور کسی کو بھی سزائیں نہیں ملتی ہیں۔