پاکستان

سانحہ ماڈل ٹاؤن

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے پر افسوس جبکہ طاہر القادری نے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع تحریک منہاج القرآن سیکریٹریٹ اور علامہ طاہر القادری کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کی کارروائی خونی تصادم میں بدل گئی۔

پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں میں جھڑپیں ہوئیں اور دو خواتین سمیت سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔