نقطہ نظر

!تیسرا ہاتھ

ابھی تو 'ضرب عضب' کی شروعات تھی۔ ایسا کیا ہوا کہ منہاج سیکریٹیریٹ کے گرد رکاوٹیں ہٹانے کا آپریشن خونی شکل اختیار کرگیا؟

ابھی تو قادری صاحب کی آمد کا ڈھنڈورا ہی پٹا تھا۔۔۔

ابھی تو بڑی بڑی باتیں اور دعوے ہی دعوے تھے۔۔۔

ابھی تو میدان سجنے اور طبل بجنے کا اعلان ہی ہوا تھا۔۔۔

ابھی تو پنجاب کی سر زمین کا چناؤ ہی ہوا تھا۔۔۔

ابھی تو تبدیلی کی صرف باتیں ہی ہورہی تھیں۔۔۔

ابھی تو خادم اعلیٰ پنجاب کے بھائی کی حکومت نے شمالی وزیرستان آپریشن پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا تھا۔۔

ابھی تو 'ضرب عضب' کی شروعات تھی۔۔۔۔۔


تو یہ اچانک ہوا کیا؟

دن دیہاڑے آٹھ افراد کو کیسے اور کیوں قتل کردیا گیا!؟

تو کیا با پردہ خواتین کے خون سے ہاتھ رنگنا اتفاق تھا؟

تو کیا پندرہ پولیس اہلکاروں سمیت ڈیڑھ سو لوگوں کا زخمی ہونا اتفاق تھا؟

تو کیا یہ صرف تصادم تھا؟

تو کیا معاملہ صرف تجاوزات ہٹانے کا ہی تھا؟

تو ایسا کیا ہوا کہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے گرد رکاوٹیں ہٹانے کا آپریشن خونی شکل اختیار کرگیا؟

ایسا کیا ہوا کہ پولیس اہلکاروں کی نشاندہی پر ایک شخص گاڑیوں کو توڑتا رہا؟

ایسا کیا ہوا کہ ماڈل ٹاؤن کا علاقہ کئی گھنٹے میدان جنگ بنا رہا؟

ایسا کیا ہوا کہ فوری الزامات کی سیاست شروع ہوگئی؟

ایسا کیا ہوا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کہنے پر مجبور ہوئے کہ میں ملوث نہیں؟

ایسا کیا ہوا کہ پنجاب حکومت نے فوری عدالتی کمیشن بنا دیا؟

ایسا کیا ہوا کہ پنجاب پولیس کے سربراہ کو پریس کانفرنس میں صفائیاں دینا پڑیں؟

ایسا کیا ہوا کہ پورا ملک احتجاج میں ڈوب گیا؟

ایسا کیا ہوا کہ قادری صاحب نے دیر سے آنے والا انقلاب اب جلد آنے کی نوید دے دی؟

تو ایسا کیا ہوا؟

تو کیا کوئی تیسرا ہاتھ ۔۔۔ ہاتھ کرگیا؟؟؟


لکھاری ڈان نیوز ٹی وی کے ایڈیٹر نیوز اینڈ کرنٹ آفئیرز ہیں

زاہد مظہر

زاہد مظہر ڈان نیوز میں بطور ڈائرکٹر نیوز اور کرنٹ افیئرز ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔