پاکستان

سرگودھا: آدم خور بھائیوں کو 12 سال قید کی سزا

سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے آج بدھ کے روز بھکر کے دو آدم خور بھائیوں کو 12 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

سرگودھا: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے آج بدھ کے روز بھکر کے دو آدم خور بھائیوں کو 12 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں ضلع بکھر کے ان دونوں بھائیوں نے ایک مرتبہ پھر مردہ انسانی گوشت کھانا شروع کیا تھا جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔

عارف اور اس کے بھائی محمد فرمان کو تین سال پہلے بھی مردہ انسانوں کا گوشت کھانے پر دو سال قید ہوچکی ہے ایک سال پہلے دونوں بھائی رہا ہوئے تھے۔

اپریل میں گرفتاری کے بعد ان دونوں بھائیوں کو انسدادِ دہشت گردی سرگودھا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں پر عدالت نے انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔