کھیل

ہاکی ورلڈ کپ: افتتاحی میچ میں آسٹریلیا کامیاب

ہاکی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا نے ملائیشیا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے چار صفر سے شکست دے دی۔

ہیگ: ہاکی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا نے ملائیشیا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے چار صفر سے شکست دے دی۔

ہاکی ورلڈ کپ کے میلے کا ہالینڈ کے شہر ہیگ میں آغاز ہو گیا اور یہ فیلڈ ہاکی کا پہلا عالمی ایونٹ جس میں پاکستانی ٹیم شرکت سے محروم رہ گئی ہے۔

یہ تیسرا موقع ہےکہ ہالینڈ ہاکی کے سب سے بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، اس سے پہلے 1973 اور 1998 میں بھی ہالینڈ ہاکی کے اس سب سے بڑے ایونٹ کا میزبان رہ چکا ہے۔

میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ملائیشیا کو با آسانی صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔

آسٹریلین گلین ٹرنر نے پچیسویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جسے پچاسویں منٹ میں ایڈی اوکنڈین نے دگنا کردیا۔

ابھی دو منٹ ہی گزرے تھے کہ اسٹار جمی ڈائر نے گول کرکے ٹیم کی برتری کو مستحکم کیا۔

اس موقع پر ملائیشین ٹیم کے کیمپ میں مکمل افرا تفریح کا عالم تھا جس فائدہ اٹھاتے ہوئے 54ویں منٹ میں گلین ٹرنر نے ملائیشیا کے کمزور دفاع کو توڑتے ہوئے ٹیم کا وتھا اور اپنا دوسرا گول اسکور کردیا اور یہ برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

آج دیگر میچز میں بھارت کا مقابلہ بیلجئیم اور برطانیہ کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔

ہاکی کے 13ویں وعالمی ایونٹ میں شریک 12 ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں پول اے میں آسٹریلیا، ملائیشیا، انگلینڈ، ہندوستان، بیلجیئم اور اسپین شامل ہیں۔

پول بی میں جرمنی، ہالینڈ، جنوبی کوریا، جنوبی افریقہ، ارجنٹینا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔