پاکستان

ایرانی سرحدی محافظوں کی فائرنگ، پاکستانی شہری ہلاک

پاک ایران سرحد پر ایرانی سرحدی محافظوں کی فائرنگ ایک پاکستانی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

کوئٹہ: پاک ایران سرحد پر ایرانی سرحدی محافظوں کی فائرنگ ایک پاکستانی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

واقعہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پیش آیا۔

کمشنر مکران ڈویژن فتح بھنگر نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ایرانی سرحدی محافظوں نے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی۔

بھنگر نے کہا کہ ایرانیوں کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

کمشنر کا کہنا تھا کہ ایرانی محافظوں کی گولیوں سے زخمی پاکستانی کو علاج کے لیے پنجگور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے مقامی قبائلی تھے جبکہ واقعے کے بعد سرحد وقتی طور پر بندکر دی گئی ہے۔

پاکستانی حخام نے واقعے پر اپنے ایرانی ہم منصبوں سے احتجاج کیا ہے۔