ترکی: ہلاکتوں کے خلاف پُرتشدد مظاہرے
مزدور یونین کے ارکان کا کہنا ہے کہ کان کنی کے شعبے میں حالیہ نجکاری نے حالاتِ کار کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔
ترکی میں کوئلے کی کان میں ہلاکتوں پر پرتشدد مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کے دوران متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
یہ حادثہ منگل کو ملک کے مغربی علاقے سوما میں واقع کوئلے کی کان میں پیش آیا تھا جہاں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔
اس حادثے میں اب تک 282 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ تقریباً 150 افراد ابھی تک کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔