پاکستان

عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں: افتخار چوہدری

سابق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ عدلیہ پہلے بھی انصاف کے لیے کام کرتی رہی اور آئندہ بھی یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق تحریکِ انصاف کے چیف عمران خان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران کا تقرر الیکشن کمیشن کرتا ہے۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے الزامات کو درست نہیں مانتے ہیں اور نہ ہی ان کا جواب دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ پہلے بھی انصاف کے لیے کام کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین میں فوج اور عدلیہ کا کردار واضح ہے اور انہیں یقین ہے کہ اداروں میں تصادم نہیں ہوگا۔

سابق چیف چسٹس نے کہا کہ کسی کو بھی عدالیہ اور فوج سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے، عدلیہ کی کوشش ہے کہ ملک میں انصاف کا بول بالا ہو۔