پاکستان

مہمند، چارسدہ میں تین سکول تباہ

شدت پسندوں نے مہمند میں ایک جبکہ چارسدہ میں دو سکولوں کو بارودی مواد کے ذریعے دھماکے سے اڑا دیا۔

پشاور: شدت پسندوں نے مہمند ایجنسی اور ضلع چارسدہ میں تین پرائمری سکولوں کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق، صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے سارو خیلے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات دہشت گردوں نے لڑکیوں کے ایک سکول میں بارودی مواد نصب کر کے اسے دھماکے سے اڑا دیا۔

سارو پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کوثر خان نے بتایا کہ واقعہ میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں بنیادی صحت کے ایک مرکز بھی تباہ ہوا۔

اسی طرح، مہمند ایجنسی کے علاقےدروزگئی میں لڑکیوں اور لڑکوں کا ایک ایک سکول تباہ کر دیے گئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے عہدے داروں نے بتایا کہ دونوں سکول خاصہ دار فورس کے ریٹائرڈ میجر رئیس خان کی زمین پر بنائے گئے تھے۔

تینوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔