پاکستان

دوسرا اسلام آباد ادبی میلہ اختتام پذیر

معروف شاعرہ کشور ناہید اور انوار احمد کے ساتھ ان کی فن وشخصیت کے حوالے سے مکالمے کو بھی حاضرین نے پسند کیا۔

اسلام آباد کے کشمیر ہائی وے پر واقع مارگلہ ہوٹل میں منعقدہ تین روزہ اسلام آباد فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا,۔

میلے میں برصغیر پاک و ہند کے 122 سے زائد ادیبوں، شعراء اور دانشوروں کے علاوہ 15 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

ادبی میلے کے دوران 70 سے زائد منعقد کیے کئے مختلف سیشنز میں ادب، سیاست، زبان و بیان اور فنونِ لطیفہ کے حوالے سے معروف ملکی و غیر ملکی ادبی شخصیات نے تبادلۂ خیال کیا۔ تصاویر: عرفان حیدر