افغانستان: نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 فوجی ہلاک
کابل: جنوبی افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیات شروع کر دی گئی ہے۔
یہ دسمبر کے بعد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے ایساف کے فوجیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے جہاں اسے سے قبل دسمبر میں طالبان شدت پسندوں کی جانب سے ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں کاہ گیا ہے کہ جنوبی افغانستان میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نتیجے میں ایساف کے پانچ ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسا واقعے کی مزید تفصیلات اور حقائق جانے کے لیے حالات و واقعات کا جائزہ لے رہی ہے۔
تاہم بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ جس وقت ہیلی کاپٹر گرا اس وقت علاقے میں شدت پسند موجود تھے یا نہیں جبکہ یہ بات بھی نہیں بتائی گئی کہ یہ حادثہ کس صوبے میں رونما ہوا۔
ابھی تک کسی نے بھی ہفتے کو کیے جانے والے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔
دسمبر میں شدت سپندوں کی جانب سے جنوبی صوبے زابل میں شدت پسندوں کے حملے میں چھ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
اس حادثے کے فوراً بعد حکام نے امکان ظاہر کای تھا کہ حادثہ تکنیکی خرابیوں کے باعث پیش آیا ہو گا اور اس کے بعد عملہ آگ کی زد میں آ گیا۔تاہم بعد میں حکام نے اپنا بیان واپس لیتے ہوئے تھا کہ ہیلی کاپٹر کو طالبان نے مار گرایا تھا۔
اب تک اس سلسلے کا سب سے خوفناک حادثہ 2011 میں اس وقت پیش آیا تھا طالبان نے نیوی سیل کے کمانڈوز سمیت افغان فوجیوں کو لے جانے والے چوپر کو کابل کے قریب نشانہ بنایا تھا، اس حادثے میں 30 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔