پاکستان

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں کی خصوصی تربیت

ٹریننگ میں عملی دھماکوں کیساتھ ان سے بچاؤ اور بموں کو ناکارہ بنانے کیلئے جدید طریقے شامل ہیں۔

کراچی: بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں کو دھماکوں اور اس کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے دو روزہ تربیتی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

ٹریننگ میں عملی دھماکوں کیساتھ ان سے بچاؤ اور بموں کو ناکارہ بنانے کیلئے جدید طریقے شامل ہیں۔

غیر ملکی ماہرین کی زیر نگرانی میں منعقد کورس میں سندھ، بلوچستان اور ریلوے پولیس نے بھی شرکت کی.

بم ڈسپوزل یونٹ کے اراکین کا کہنا ہے کہ دھماکوں سے متعلق عملی مشقوں سے انہیں دہشت گردی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔