پاکستان

چیئرمین پیمرا، واپڈا عہدوں سے فارغ

وزیراعظم نے چیئرمین واپڈا سے استعفیٰ لیکر ظفر محمود کو نیا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین واپڈا سے استعفی لے کر ریٹائرڈ بیوروکریٹ اور سابق سیکرٹری پانی و بجلی ظفر محمود کو نیا چیئرمین مقرر کردیا ہے جبکہ صدر ممنون حسین نے چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کو برطرف کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم نے جولائی دو ہزار تیرہ میں چیئرمین واپڈا سید راغب شاہ کو ہٹانے کا اعلان کیا تھا اور بیان دیا تھا کہ ملک میں بجلی بحران کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں۔

ذرائِع نے بتایا ہے کہ چیئرمین واپڈا سے استعفی ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت کے دباؤ کے باعث لیا گیا۔ان کی جگہ طفر محمود کو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق صدر ممنون حسین نے چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق کیا گیا۔