ملٹی میڈیا

ملائشین طیارہ تاحال گمشدہ

آسٹریلین حکام کے مطابق ایک ماہ سے جاری تلاش اہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

بحرہند کی گہرائیوں میں ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کے ملبے کی روبوٹک تلاش آج سے شروع ہو رہی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ سطح پر طیارے کی تلاش کے امکانات بہت کم ہیں۔

آسٹریلین ٹیم کے سربراہ آگنس ہوسٹن کے مطابق ایک ماہ سے جاری تلاش اہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، کیونکہ بلیک باکس کی بیٹریاں لگ بھگ ختم ہوچکی ہیں۔