الوداع، ثنا خان
پاکستان میں ماڈلنگ کی دنیا کے بڑے ناموں کا اتفاق ہے کہ ہر ماڈل کا ایک وقت ہوتا ہےاور عروج کا یہ وقت ثنا خان کا تھا۔ لیکن ایک سانحہ ہوا اور وہ ثنا کا ہاتھ چھڑالے گیا۔
وہ نوعمر، خوبصورت اور ابھرتا ہوا ستارہ تھی ۔ امکانی طور پر وہ فیشن انڈسٹری کا اہم جزو بننے جارہی تھی۔ جو بھی ثنا کو جانتےہیں وہ اس کی سحر انگیز شخصیت اور رویے کا اعتراف کرتے ہیں۔
ثنا نے مس ویٹ سپر ماڈل کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اس طرح وہ ایک دھماکے کے ساتھ پاکستان فیشن انڈسٹری میں آئی تھیں۔ جمعے کے روز کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے ان کی گاڑی سپر ہائی وے پر حیدرآباد سے کچھ کلومیٹر دور ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوئی اور پلٹ گئی۔ اس میں بابر خان کو شدید چوٹیں آئیں جبکہ ثنا ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔
فریحہ الطاف، سابقہ ماڈل اور ٹیلنٹ مینیجر
' جب میں مس ویٹ سپر ماڈل مقابلے کی تیاری کررہی تھی تو ثنا خان اس وقت میرے پاس آئی تھیں۔ اسے فوری طور پر ٹاپ ٹین فائنل کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ اپنے قد، چال اور فوٹو جینک خواص کی بنا پر اس نے یہ مقابلہ جیت لیا۔