کھیل

ایشیا کپ کے دفاع کی تیاریاں

شائقین کرکٹ پرامید ہیں کہ بوم بوم فائنل میں بھی شاندار کھیل پیش کرکے ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
Welcome

ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا تھا اب ہفتے کو آخری مقابلہ بھی انہی دونوں ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

بوم بوم آفریدی ٹیم کی کامیابی میں ایک بار پھر کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔

جمعرات کو ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں گرین شرٹس نے فائنل کی تیاری کے لئے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

کپتان مصباح الحق کے مطابق مقابلے کیلئے مکمل تیار ہیں اور حریف کو شکست دے کر ٹرافی کا کامیاب دفاع کرنے کی کوشش کرینگے۔