لائف اسٹائل

مادھوری سیاست میں؟

میں نے ابھی ایسا کچھ سوچا نہیں ہے اور ووٹنگ ہمیشہ خفیہ ہوتی ہے تو اسے بھی خفیہ ہی رہنے دیں۔
Welcome

بولی وڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ انہوں نے سیاست میں جانے کے بارے میں ابھی نہیں سوچا ہے۔

اپنی نئی آنے والی فلم ' گلاب گینگ ' کی تشہیر کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ لوک سبھا کے انتخابات آنے والے ہیں ، کیا کوئی سیاسی جماعت انہیں ٹکٹ دینے کی بات ان سے کر رہی ہے۔

اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا 'میں نے ابھی ایسا کچھ سوچا نہیں ہے اور ووٹنگ ہمیشہ خفیہ ہوتی ہے ، تو اسے بھی خفیہ ہی رہنے دیں۔

سیاست میں خراب چہروں کے آنے پر پوچھے گئے سوال پر مادھوری نے کہا کہ ہر کاروبار میں کچھ اچھے لوگ ہوتے ہیں اور کچھ خراب ، فلمی دنیا اور سیاست بھی اس سے اچھوتی نہیں ہے۔

فلم ' گلاب گینگ ' میں مادھوری رجّو کا کردار ادا کر رہی ہیں اور اس فلم میں ان کے کردار کو ایک آدمی کو زور سے طمانچہ لگاتے ہوئے اور مردوں کو ڈنڈے سے پیٹتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

اس پر مادھوری نے کہا 'میں نے ایسے کبھی کسی کو تھپڑ نہیں مارا ہے جبکہ اس فلم میں رجّو ان سب عورتوں کی علامت ہے جو خواتین کے لئے کچھ کر رہی ہیں۔

اداکار نے کہا 'گلاب گینگ ' میں رجّو کی کہانی غیر حقیقی ہے، فلم میں برے الفاظ کے استعمال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے فلم میں کوئی گالی تو نہیں دی ہیں۔

ہاں ایک دو جگہ ہیں اور ایسا ضروری تھا کہ 'میں فلم میں ایسا کچھ کہوں ، جو لوگوں کو لگے کہ اس نے کیا کہہ دیا۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز