ایپل کہاں ہے؟ یہ ہے امین گلجی کی ہدایت میں پیش کیا جانے والا رقص سے سجا شو، جس میں صدیوں پرانے ایک سوال کو پیش کیا گیا ہے۔
پومی گوہر کی پروڈکشن میں منعقد ہونے والے اس شو میں باڈی ورک، سنگ تراشی اور موسیقی کا انتہائی منفرد اظہار کیا گیا ہے، یہ ایک تجرباتی اور تخلیقی پیشکش ہے جو پاکستان میں تھیٹرز کی سرحدوں کو مزید وسیع کرے گی۔
شو کا پہلا حصہ جسے چہار باغ کے اندر کا نام دیا گیا، معصومیت اور اپنی ذات کے بارے میں جاننے کے موضوع پر ہے، دوسرا حصہ چہار باغ سے باہر اس حقیقت کو سمجھنے کے گرد گھومتا ہے کہ میں مرد ہوں اور میں عورت ہوں جبکہ تیسرے حصہ چہار باغ میں واپسی ہے۔
اس شو میں جوشندر چاگر، سنیل شنکر، ارم بشیر اور وجدان شاہ نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، ہر کردار شو کے ہر حصے میں مطابق تبدیل ہوا اور مردانگی اور نسوانیت دونوں کا خوبصورتی سے اظہار کیا گیا۔
کاشف حسین اور احمد طاہر بھی معاون کرداروں میں زبردست رہے، سکندر مفتی اور حمید رحیم نے شو کو لائیو میوزک سے سجایا۔
یہ شو ایک رات کیلئے 26 فروری یعنی آج رات کراچی آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا۔