پاکستان

کوہاٹ دھماکا: کم سے کم بارہ ہلاک، کئی زخمی

انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی کا کہنا ہے کہ دھماکا پشاور چوک پر مسافر وین کے قریب ہوا۔

کوہاٹ: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم بارہ افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو ذرائع سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، آج کے دھماکے کے دو مزید زخمی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے جس کے بعد دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بارہ ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے پولیس افسر اقبال خان نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ کوہاٹ میں اتوار کے روز دھماکے میں سات افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔

ضلعی پولیس سربراہ سلیم خان مروت نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہستپال جہاں لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے سے موصول تازہ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ اور چودہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیں شروع کر دیں۔

خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی کا کہنا ہے کہ دھماکا ہنگو روڈ پر پشاور چوک پر مسافر وین کے قریب ہوا۔

انہوں نے خود کش حملے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا

انہوں نے ابتدائی معلومات کی بنیاد پر بتایا کہ پانچ کلو گرام وزنی بارودی مواد ایک لکڑی کے کریٹ میں رکھا گیا تھا۔

جیسے ہی مسافر ویگن پشاور چوک پہنچی زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی کے مسافر اور قریبی کھڑے رکشہ کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

واقعہ میں زخمیوں کو لیاقت مموریئل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بم ڈسپوزل سکواڈ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔