پاکستانی فیشن کے رنگ
اس فیشن ویک میں پاکستان کے نامی گرامی فیشن ڈیزائنر اپنے ملبوسات پیش کر رہے ہیں جو 21 فروری تک جاری رہے گا۔
پاکستان کی فیشن انڈسٹری ان دنوں بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے جس کا سہرا ہمارے ڈیزائنرز کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی انتھک محنت اور نت نئے ڈیزائن سے فیشن انڈسٹری کو نئی قوت بخشی ہے۔ فیشن پاکستان ویک کا انعقاد 21 فروری تک کراچی میں کیا جا رہا ہے جس میں کئی نامور ڈیزائنرز سکینہ لوٹیا، شہلا، ایبل ایمونیئل، حسن شہریار (ایچ ایس وائی)، رابعہ افتخار اور ندا اظفر سمیت دیگر اپنے برانڈز کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔