اسلام آباد میں بارہ غیر ملکی خواتین گرفتار
اسلام آباد: ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اہلکاروں نے دارالحکومت میں آج جمعرات کی صبح ایک آپریشن کے دوران بارہ غیر ملکی خواتین اوردو مردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
دو ازبک خواتین کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر سے گزرے بغیر فرار ہونے کی کوشش کررہی تھیں، ایف آئی اے نے اس کے بعد اسلام آباد کے علاقے سیکشن ایف تھری کے چار مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
جس کے نتیجے میں بارہ غیرملکی خواتین اور دو مردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نصر اللہ گوندل کے مطابق گرفتار خواتین کا تعلق وسط ایشیا کی ریاستوں سے ہے، جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملؤث تھیں۔
ذرائع کے مطابق کچھ خواتین کا ویزہ ختم ہوگیا تھا اور وہ شہر میں غیرقانونی طور پر مقیم تھیں۔ انہیں قانونی کارروائی کے بعد انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔